• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل (ر) راحیل شریف کی اتحادی فوج میں شرکت سے پاکستان کا غیر جانبدارانہ کردار متاثر ہوگا:صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

ملتان(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی اتحادی فوج میں شرکت سے پاکستان کا غیر جانبدارانہ کردار متاثر ہوگا، پاکستان کو تمام اسلامی ممالک میں عزت اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اس اقدام سے اس کی یہ مسلمہ حیثیت مجرو ح ہو گی، جنرل (ر) راحیل شریف اتنا بڑا قدم بغیر حکومت کی رضا مندی کے نہیں اٹھا سکتے، لہذا حکومت بتائے کہ اتنے بڑے اقدام کی اس نے قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظوری حاصل کی یا نہیں ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب صرف اپنا احسان چکانے کیلئے پاکستان کی اس مسلمہ حیثیت کو مجروح نہ کریں۔
تازہ ترین