• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرا عظم کا بھارتی گاؤں جاتی امراء میں اپنے آبائی گھر کی دیکھ بھال پر سکھ خاندانوں سے اظہارتشکر

کٹاس راج (اے پی پی)وزیرا عظم  نوازشریف نے بھارت کے گاؤں جاتی امراءمیں اپنے آبائی گھرکی مناسب دیکھ بھال پرسکھ خاندانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بدھ کو یہاں کٹاس راج ہندو مندر میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے اس سکھ خاندان سے اظہارتشکرکیاجوان کے آبائی گھر کی دیکھ بھال کررہاہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ امرتسرکے قریب یہی چھوٹا سا گاؤں جاتی امراءان کے والد میاں محمد شریف کی جائے پیدائش تھا،اس رہائش گاہ کوگوردوارہ میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس گھر کی چوکھٹ  1990ءکی دہائی میں سکھ خاندان نےشریف فیملی کو پیش کی جسے رائیونڈرہائش گاہ جسے بعد ازاں جاتی امراءکانام دیا گیا، میں نصب کردیاگیا۔ شہباز شریف چند سال قبل بھارتی قصبے جاتی امراءمیں اپنے پردادا کی قبر پر بھی گئے تھے۔
تازہ ترین