• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت حج سعودی عرب اور پاکستان کا اجلاس 19جنوری کو ہوگا،اخراجات میں اضافہ متوقع

کراچی (جمشید بخاری) نئے حج کوٹے کے حصول کے حوالے سے وزارت حج سعودی وزارت حج پاکستان کے درمیان 19 جنوری کو اہم اجلاس منعقد ہوگا جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ رواں برس ایک لاکھ 90 ہزار کے قریب عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ کوٹے کی بحالی کے بعد حج اخراجات میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔ خصوصاً فضائی کرایوں سمیت رہائشی عمارتوں کے کرائے بڑھنے کے امکانات کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت کی جانب سے بعض ٹیکسوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت حج فروری کے شروع میں نئی حج پالیسی کا اعلان کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت حج سعودی حکومت سے پاکستان کی بڑھتی آبادی کے تناسب سے دو لاکھ حج کوٹے کی درخواست کر چکی ہے۔ نئی حج پالیسی کیلئے نجی ٹور آپریٹر نے بھی اپنی تجاویز وزارت حج کو ارسال کر دی ہے۔ نجی ٹورا ٓپریٹر نے حج کوٹے کو سرکاری اور نجی شعبے میں پچاس/پچاس فیصد تقسیم کرنے پر زور دیا ہے۔
تازہ ترین