• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

60سالہ شخص کی 15سالہ لڑکی سے شادی کیخلاف درخواست پر پولیس کا چھاپہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بھٹائی نگر پولیس نے کمسن لڑکی کی بڑی عمر کے شخص سے شادی کے خلاف دائردرخواست پر چانڈیو گوٹھ میں چھاپہ مارکر 60سالہ دولہا مطلب عرف مطلوب علی چانڈیو کو گرفتارکرکے 15سالہ دلہن گل زادی بنت علی نواز کو تحویل میں لے لیا۔ تھانے میں گل زادی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی عمر 17سال ہے اوراس نے والدین کی مرضی اوراپنی خوشی سے مطلوب علی سے شادی کی ہے جس کے بعدپولیس نے شادی شدہ جوڑے کو رہاکردیا۔ 
تازہ ترین