• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ،متنازعہ بینرز آویزاں کرنے پر درج مقدمہ خارج

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے متنازعہ بینرز آویزاں کرنے پر درج مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مذکورہ مقدمے میں ٹرائل کورٹ میں پیش کئے گئے چالان اور دیگر کارروائی کو بھی غیر قانونی قرار دیا ہے۔ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج ایف آئی آر نمبر 100/16 کے اخراج کے لئے موو آن پاکستان کے چیئرمین محمد کامران ، سنٹرل آرگنائزر علی رضا اور کارکن آصف اقبال نے رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مذکورہ درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیف کمشنر اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ”اب آ جاؤ“ جملے کے پیچھے کسی سازش یا غداری کو ثابت نہیں کر سکے ، چیف آف آرمی سٹاف کی تصویر کے ساتھ ”اب آ جائو“ کے الفاظ سے کوئی سازش ثابت نہیں ہوتی، ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ کو یہ مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ موو آن پاکستان کے کارکنان کے خلاف مقدمے کا اندراج غیرقانونی ہے لہٰذا اسے خارج کیا جائے۔
تازہ ترین