• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاری شہزادے ، جگنو محسن اور ڈمی مشرف آج ”خبرناک“ میں مزاح کے رنگ جمائیں گے

کراچی (جنگ نیوز) ”جیونیوز “ کے پروگرام ”خبرناک“ میں جمعرات کو جگنو محسن اور ڈمی مشرف مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران جن دیگر موضوعات کو دلچسپ انداز میں پیش کیا جائے گا اُن میں”شکاری شہزادے ہوئے خود شکار، سیاسی و اخلاقی قیدیوں کے بعد اب ”میراثی قیدی“ اور مشرف کے ”گنڈا بندھ“ استاد کی واپسی“ شامل ہیں۔ پروگرام کی میزبان عائشہ جہانزیب نے اعتراض کرتے ہوئے ایک نئی بحث چھیڑی کہ ”تلور کا شکار صرف پاکستان ہی میں کیوں کیا جاتا ہے؟“۔ جس کے حاظرین نے دلچسپ جواب دیئے۔ ایک سیگمنٹ میں ناظرین دیکھیں گے کہ ”نجم سیٹھی کی چڑیا کس طرح کام دِکھا گئی“۔ آغاز ماجد کا دلفریب نغمہ بھی ”خبرناک“ کی زینت ہوگا۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو رات11بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین