• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا صحت کے مراکز شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سرگودھا ( آن لائن ) حکومت پنجاب نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے پیش نظر صوبہ بھر کے تمام بنیادی مراکز صحت کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے صوبہ بھر کے دور دراز علاقوں میں واقعہ بنیادی مراکز صحت کو پہلے مرحلہ میں شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا تاکہ بجلی جانے کی صورت میں بنیادی مراکز میں عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تازہ ترین