• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

55 ثبوت دیدیئے،امید ہے سپریم کورٹ جلد فیصلہ سنائیگی،تحریک انصاف

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے، مریم اورنگزیب عمران خان پر کیس کریں ویلکم کرینگے۔ حکومت روزانہ کی بنیاد پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے چھاپ رہی ہے، عدالت کے سامنے 55 ثبوت پیش کر دیئے اب مزید ثبوت ہمارے پاس نہیں ہیں ۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ تمام شواہد اور دستاویزات پیش کر دیئے ہیں ۔ نعیم بخاری نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ہیں اور تمام شواہد و دستاویزات اور تضادات سامنے آ چکے ہیں امید ہے، سپریم کورٹ کیس کا فیصلہ جلد سنائے گی، پوری قوم پاناما لیکس کیس پر متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف چار سوالات کے جواب دے دیتے تو قوم اس سنگین صورتحال سے دوچار نہ ہوتی ۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب آئی سی آئی جے پر بھی کیس کریں ان کو ٹھیک ٹھاک پیسے مل جائینگے اور ان کو کرپشن بھی نہیں کرنی پڑیگی ۔ انہوں نے کہا قطری شہزاد ے کو ثابت کرنا ہو گا کہ پارٹمنٹس انکی ملکیت ہیں ۔انھوں نے کہاطبیہ تشدد کیس کے متعلق تشویش ہے، تحریک انصاف ظلم، تشدد اور کرپشن کیخلاف کھڑی رہے گی۔
تازہ ترین