• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کوشرمسار کرنے والا مواد حاصل نہیں کیا، تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے، روس

نیویارک / ماسکو( جنگ نیوز)روس نے روسی خفیہ اداروں پر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق شرمسار کرنے والے مواد حاصل کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے،روس کے ترجمان نے اِن الزامات کو من گھڑت اور تعلقات خراب کرنے کی کوشش قرار دیا ہے،دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اور روس کے مابین تعلقات کی خبروں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایسی غیر مصدقہ خبریں ذہنی طور پر بیمار لوگوںکی طرف سے گھڑی جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کے اہلکاروں کے ای میل اکاؤنٹ روس کی طرف سے ہیک کیے گئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر روسی صدر پیوٹن انہیں پسند کرتے ہیں، تو یہ ایک اثاثہ ہے نہ کہ بوجھ۔ ٹرمپ نے الزام عائد کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شدت پسند تنظیم داعش کو بنانے میں اوباما انتظامیہ کا بھی ہاتھ رہا ہے۔ 
تازہ ترین