• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( ارشد وحید چوہدری،ایوب ناصر) نئے گورنرسند ھ کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع ہوگیا ہے۔ جنگ جیو نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر عمر اور سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل طارق وسیم غازی کے نام بھی سامنے آگئے ہیں جبکہ خواجہ قطب الدین، سینیٹر نہال ہاشمی، سینیٹر مشاہد اللہ خان، کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کی اہلیہ شہناز حامد کے نام بھی زیر غور ہیں۔ ذرائع نے کہا ہےکہ وزیراعظم نے نئے گورنر کی تقرری کیلئے غیر رسمی مشاورت کردی ہے جلد فیصلہ ہوجائے گا۔
تازہ ترین