• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ کارڈ منصوبے کی کامیابی میں مریم نواز نے اہم کرداراداکیا‘وزیراعظم

نارووال(ایجنسیاں)وزیراعظم میاں نوازشریف نے قومی صحت پروگرام کو کامیاب بنانے پر اپنی صاحبزادی مریم نوازکے کردارکوسراہا اوران کی تعریف کی جمعرات کو نارووال میں خطاب کرتے ہوئے میاں  نواز شریف کاکہناتھاکہ ہیلتھ کارڈ منصوبے کی کامیابی میں مریم نواز اور سائرہ افضل تارڑ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس نیک کام میں وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ، مریم نواز، حکومت پنجاب اور دیگر افراد شامل ہیں، یہی وہ اصل کام ہے جو اﷲ کو پسند ہے‘انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بتایا ہے کہ کس طرح صحت پروگرام کے تحت لوگوں کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، گاؤں کا ایک غریب شخص جسے دل کی بیماری لاحق تھی اور وہ اپنے علاج کیلئے بائی پاس نہ کرا سکتا تھا، اس کا کامیاب آپریشن ہوا اور وہ صحت مند ہوا۔ ایک اور غریب شخص جو کینسر میں مبتلا تھا، اسے وزیراعظم صحت کارڈ ملا اور اس کا شفاءانٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں علاج ہو رہا ہے اور وہ اب تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے، اسی طرح ہزاروں ایسے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین