• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین رسالت قانون کا غلط استعمال سینیٹ کمیٹی میں آئندہ ہفتے بحث ہوگی

اسلام آباد(رائٹرز)توہین رسالت قانون کا غلط استعمال روکنے کیلئے سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں  آئندہ ہفتے بحث ہوگی جس میں توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے سے قبل شکایت کی تحقیق اورجرم ثابت ہونے پر موت کی بجائے عمرقید کی سزادینے کی تجویز پر غور کیاجائے گا۔پیپلزپارٹی کے سینیٹرفرحت اللہ بابر نے جمعرات کے روزبرطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرزکو بتایا کہ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی جس کے وہ خود بھی رکن ہیں، کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا جس میں  24 سال پرانی ایک رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں توہین رسالت قانون پر بحث کی جائے گی۔ان کا کہناتھا کہ کئی عشروں  بعدیہپہلاموقع ہوگاجب کوئی پارلیمانی کمیٹی توہین رسالت قانون کاغلط استعمال روکنے کیلئے تجاویز پر غورکرے گی۔فرحت اللہ بابرنے مزید بتایا کہ اجلاس میں اس تجویز پر غورکیاجائے گاکہ توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے سے پہلے شکایت کی مکمل تحقیقات کی جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جارہی۔ فرحت اللہ بابرکے مطابق اجلاس میں توہین رسالت پر موت کی بجائے عمرقید کی سزادینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
تازہ ترین