• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران جوتے پالش کرواتے ہیں چھٹیاں نہیں دیتے، بھارتی پولیس اہلکار کا وڈیو میں مودی سے شکوہ

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی فوجی جوان کے بعد پولیس اہلکار کے شکوؤں کی وڈیو بھی سامنے آگئی، وڈیو میں وزیراعظم مودی سے ناانصافیوں کے ازالے کا مطالبہ کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق وڈیو میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوان جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ افسران جوتے پالش کرواتے ہیں، چھٹیاں نہیں دیتے، انتخابات،پارلیمنٹ، وی آئی پی سیکورٹی سمیت ہر جگہ ڈیوٹی کرنے کے باوجود پولیس اہلکاروں کی مراعات فوج سے کم ہیں یہاں تک کہ استادوں کی تنخواہیں اورمراعات بھی پولیس اہلکاروں سے زیادہ ہیں،اہلکار کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو 20سال سروس کے بعد بھی پنشن نہیں ملتی، نہ ہی سابق ملازم کا کوٹا اور میڈیکل کی سہولتیں ملتی ہیں۔جیت سنگھ نے وزیراعظم مودی سے اپیل کی کہ فوج اور پولیس اہلکاروں کی سہولتوں میں موجود فرق ختم کریں۔
تازہ ترین