• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی فلم ’ٹرانسفارمرز،دی لاسٹ نائٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریزٹرانسفارمرز سلسلے کی پانچویں فلم ٹرانسفارمرز فائیو’ٹرانسفارمز:دی لاسٹ نائٹ‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ہولی وڈ کے نامور ہدایت کارمائیکل بے کی سائنس فکشن ،ایکشن،ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس باربھی مائیکل واہلبرگ مرکزی کردارادا کرتے نظر آئینگے۔دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے انسانوں کی دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کیخلاف جنگ کے گرد گھومتی ٹرانسفامرزسیریز کے پانچویں حصے میں واہلبرگ سمیت اسٹیفن مرچنٹ، جیف پنکنر،ایزابیلا مونر، جین ڈوجاردن، پیٹر جولن اور جیروڈکارمی کل اہم کردارادا کررہے ہیں۔ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیون اسپلبرگ کی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت رواں برس23جون کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین