• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا مشعل اوباما کی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے مہم کا حصہ

ممبئی (اے پی پی)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکا کی خاتون اول مشل اوباما کی لڑکیوں کی تعلیم کے لئے مہم کا حصہ بن گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں، نے امریکی خاتون اول مشل اوباما کی لڑکیوں کے لئے چلائی ہوئی مہم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ سال امریکہ کے وائٹ ہاوس میں عشائیہ کی تقریب میں شرکت کے دوران مشل اوباما سے ملاقات میں لڑکیوں کی تعلیم کی مہم کے بارے اہم بات چیت کی اور اس حوالے سے اہم معلومات بھی لی تھیں۔ اس دوران انہوں نے مہم میں ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔
تازہ ترین