• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمو تھراپی کی تکلیف اب برداشت نہیں ہوتی‘ رخسانہ نور کا موت سے 8 روز قبل سہیلی کو پیغام

لاہور(ایجنسیاں) پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین کہانی نویس اورمکالمہ نگار رخسانہ نور نے زندگی کے آخری ایام انتہائی تکلیف میں گزارے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آخری ایام میں وہ ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں ان کی کیمو تھراپی چل رہی تھی۔ذرائع کے مطابق انہیں دو اقسام کا کینسر تھا۔ ماضی میں پہلے انہیں بریسٹ کینسر ہوا تھا، جس کا کامیاب علاج کے بعد وہ صحتیاب ہو گئی تھیں۔ گزشتہ سال جب وہ اپنی بیٹیوں سے ملنے امریکہ گئیں تو وہاں طبیعت خراب ہونے پر جب انہوں نے اپنا چیک اپ کرایا تو ان پر پھیپھڑوں کے کینسر کا انکشاف ہوا۔ جس کا وہ پاکستان میں ایک نجی اسپتال سے علاج کروا رہی تھیں اور ان دنوں ان کی کیمو تھراپی کی جارہی تھی۔
تازہ ترین