• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلموں کی بندش،سینما انڈسٹری کے بزنس میں 80فیصد کمی

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر)ملک میں بھارتی فلموں کی اسکریننگ سے متعلق آئندہ چند روز میں اہم فیصلہ متوقع ہے،وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بنائی گئی 4رکنی کمیٹی آئندہ چند روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی ،زرائع کے مطابق بھارتی فلموں کی بندش کے بعد سینما انڈسٹری کا بزنس 20فیصد رہ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سرحد پر کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کی شوبزنس انڈسٹری پر اس کے گہرے اثرات دیکھنے میں آئے۔ سینما مالکان نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا اعلان کردیاگیاجس سے پاکستانی سینما انڈسٹری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،شیخ امجد راشد کا کہنا ہے کہ بھارتی فلموں کی بندش کے بعد فلم بینوں نے سینما کا رخ کرنا چھوڑ دیا۔وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے 4رکنی کمیٹی بنائی گئی امید ہے وہ جلد کوئی مثبت فیصلہ دیں،اگر مزید ایک،دو ماہ اس کا فیصلہ نہ ہوا تھا، انڈسٹری پوری طرح ختم ہوجائیگی اوراس سے وابستہ ہزاروں خاندان متاثر ہونگے۔
تازہ ترین