• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف اداکار اور پروڈیوسر، ڈائر یکٹر راشد سمیع نے بچوں کے لیے ایک فلم حاتم طائی اور چالاک چڑیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے مصنف و ڈائریکٹر خود راشد سمیع ہی ہیں ۔ انہوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ہمارے یہاں اب بچوں کے لیے کوئی بڑا تخلیقی کام نہیں کیا جارہا جس کی ضرورت بھی ہے۔ سو میں نے خود کام کا فیصلہ کیا ، فلم کو نستان میں شوٹ کی جائے گی فلم میں تین گانے بھی شامل کر رہا ہوں ۔جو خالصتا بچوں کے لیے ہوں گے ان گیتوں کو عقیل احمد کمپوز کررہے ہیں، قبل ازیں بچوں کے لیے عینک والاجن کو غیر معمولی مقبولیت اور کامیابی ملی تھی۔ اس نوعیت کے فلموں اور ڈراموں کی آج بھی ضرورت ہے۔اسی لیے کسی مالی مفاد کے بغیر کام کا آغاز کر دیا ہے۔
تازہ ترین