• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز گلوکاروں کی آواز میں پشتوفلموں کیلئے گیتوں کی ریکارڈنگ

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آج کل پشتو فلمیں بڑی تعداد میں بن رہی ہیں اسی حوالے سے فلم کے مختلف شعبوں میں بھی کام کی رفتار تیز ہے ۔ پشتو فلموں کے لیے گانوں کی ریکارڈنگ کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ۔ اکثر مقبول گائیک ان فلموں کے لیے اپنی آواز میں گانوں کی ریکارڈنگ میں سرگرم ہیں ۔ ایک مقامی فلم اسٹوڈیوز میں پشتو فلموں کے معروف کمپوزر ماسڑ علی حیدر، شاکر زیب، انتظار پردیسی ، گالٹی، اور زر محمد زرو نے پشتو فلموں کے ممتاز گلوکاروں رحیم شاہ، نازیہ اقبال ، گل پانڑہ، چشماں، لیلی خاں ، صائمہ نازو، شاہلوار ، سمیر شاہ اور بختیار ملک کی آوازوں میں 12مختلف فلموں کیلئے گیتوں کی ریکارڈنگ مکمل کرائی۔
تازہ ترین