• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن بھوپالی مرحوم کی یاد میں تقریب کل ہوگی

کراچی (پ ر) محبان بھوپال فورم کے زیراہتمام باتعاون اردو لغت بورڈ کراچی محسن بھوپالی کی یاد میں ’’یادیں ملاقاتیں‘‘ کے عنوان سے تقریب 17جنوری 2017منگل شام4بجے اردو لغت بورڈ صدر دفتر واقع گلشن اقبال نیپا چورنگی منعقد ہوگی، تقریب کی صدارت پروفیسر سحر انصاری جب کہ مہمان خصوصی ڈاکٹر اکرام الحق شوق، اظہارخیال کرنے والوں میں ڈاکٹر یونس حسنی، محمود شام، ڈاکٹر شہانہ عروج کاظمی، رضوان صدیقی، ڈاکٹر اقبال پیرزادہ، عقیل عباس جعفری،شگفتہ فرحت،شہانہ جاوید،نزہت انیس اورثروت سلطانہ شامل ہیں۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر انجام دینگی۔
تازہ ترین