• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بصارت سے محروم افراد کیساتھ ہمدردانہ نہیں مساویانہ سلوک کرنا چاہئے، یامی گوتم

ممبئی(جنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ یامی گوتم جو فلم ’قابل‘ میں بصارت سے محروم لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں، نے کہا ہے کہ فلم میں کام کرنے سے میں نے یہ دریافت کیا کہ بصارت سے محروم افراد کے ساتھ ہمدردانہ نہیں بلکہ مساویانہ سلوک کیا جانا چاہئے۔یامی گوتم نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں میرے کردار سپریا کی تیاری کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ یہ لوگ دنیا کے بہترین افراد ہوتے ہیں،اگرچہ فلم میں میرا کردار ایک بصارت سے محروم لڑکی کا ہے،مگر وہ پراعتمادہے،وہ تنہا سفر کرتی ہے،کام پر جاتی ہے اور عام لوگوں کی طرح بالکل نارمل زندگی گزاررہی ہے،جس سے میرے ذہن میں خیال آیا کہ ان کے ساتھ ہمدردی نہیں کرنی چاہئے بلکہ مساویانہ رویہ اختیار کرنا چاہئے۔اداکارہ جو پردہ سیمی پر بولی وڈ اسٹار ریتک روشن کے مقابل مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی،انہوں نے اپنے کردار کی ادائیگی کیلئے بہت تحقیق کی، ویڈیوز دیکھیں پروفیشنل کوچز کی متعدد ورکشاپ میں حصہ لیا جس سے کردار کی ادائیگی کیلئے بہت سے نازک پہلوؤں سے آگاہی ملی۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے یامی گوتم نے کہا کہ یہ ایک بہت متاثر کن کہانی ہے ، جو ایک شخص کی غیر دریافت صلاحیتوں کو سامنے لاتی ہے،فلم کے اختتام پر آپ روہن اور سپریا سےہمدردی محسوس نہیں ہوگی بلکہ ان سے متاثر ہوجائیں گے۔فلم کابل کو سنجے گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے ،جبکہ دیگر کاسٹ میں رونیت رائے، روہیت رائے،نریندرا جا اور گریش کلکرانی شامل ہیں، فلم 25جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،اسی روز شاہ رخ خان کی فلم رئیس بھی ریلیز ہونے جارہی ہے۔
تازہ ترین