• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکشن ڈرامہ فلم ’سلائیٹ‘کا پہلاٹریلر جاری

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)سنسنی خیز واقعات کی منظر کشی کرتی نئی ہولی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم’سلائیٹ‘ کاپہلاٹریلر جاری کر دیا گیاہے ۔ہدایتکار جے ڈی دیلارڈکی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان جادوگر کے گِرد گھوم رہی ہے جو نظر بندی کرنے میں کمال کی مہارت رکھتا ہے تاہم منشیات کے کاروبارمیں ملوث جرائم پیشہ افرادسے دشمنی کے نتیجے پریہ نوجوان جادو گراور اس کے گھر والے مشکل میں پڑ جاتے ہیں ۔یہ اسٹریٹ میجیشن جادو کی صلاحیت کے بدولت اپنی اور اپنے چاہنے والوں کی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ ایریک فلیچ مین اورشین ٹیبیئن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار جیکب لیٹی مور، سی شیل گیبریئل ، ڈولے ہِل ، اسٹروم ریڈ، شاشیر زماٹا اور مائیکل ویلار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہورہے ہیں۔سنسنی خیز واقعات سے بھرپور اس سائنس فکشن ڈرامہ فلم کو یونیورسل اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال7 اپریل میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔
تازہ ترین