• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نا مور اداکار کبیر بیدی اپنی 71 ویں سالگرہ آج منا رہے ہیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستانی اوربین الاقوامی سینما میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار کبیر بیدی نے اپنی زندگی کی 71بہاریں دیکھ لیں۔ 16 جنوری 1946ء کو ممبئی میں پیداہونے والے کبیر بیدی نے 70سے 90کی دہائی میں نہ صرف ہندی بلکہ بین الاقوامی سینما میں اپنی شناخت بنائی۔ہلچل، سیما، سزا، انوکھا دان، کچے دھاگے، ماں بہن اور بیوی، اناری، ناگن، ڈاکو، ہر فن مولا، خون بھری مانگ، قربان، یہ آگ کب بجھے گی، قسمت وغیرہ کبیر بیدی کی مشہورفلمیں ہیں۔اس کے علاوہ اشوتوش گوواریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’موہن جودڑو‘ میں کبیر ریتک روشن کے ساتھ بھی جلوۂ گر ہوئے۔
تازہ ترین