• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلمی صنعت کا بہتری کیجانب سفر قابل اطمینان ہے، عادل مراد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اداکار عادل مراد نے کہا ہے کہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ اب فلمی صنعت نے بہتری کی جانب اپنا سفر تیز تر کر دیا ہے۔ بہت اچھے موضوعات بڑے پروڈیوسر و ہدایتکار فلمیں بنا رہے ہیں ایسے مرحلے میں اپنی فلموں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے معیار اور تعداد میں تسلسل کو برقرار رکھا جاسکے یہ بات انہوں نے یہاں سید نور اور فلمساز جاوید صدیقی کی نئی فلم چین آئے نہ کی فلمبندی کے موقع پر خصوصی گفتگو میں کہی۔ عادل مراد نے مزید کہا کہ فلمی صنعت سے میرا تعلق تین نسلوں سے ہے ۔ نثارمراد میرے دادا فلم پروڈیوسر، فلم تقسیم کار، میرے والد ایک لیجنڈ ایک ہیرو اور اب میں بھی اپنے بڑوں کی طرح اپنے ملک اور اپنی انڈسڑی کے لیے مصروف عمل ہوں۔ ہمارے یہاں بہت اچھی فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ حال ہی میں فلم سایہ خدائے ذوالجلال ریلیز ہوئی، جو اپنے اسلوب اور موضوع کے لحاط سے ایک جداگانہ فلم ہے ، ایسی فلمیں ہی ہماری پہچان ہیں ۔ سید نور ملک کے ذہین اور باصلاحیت کہانی نویس وہدایتکار ہیں ، ان کی نئی فلم چین آئے نہ اپنی پروڈکشن اور موضوع کے اعتبار سے بین الاقوامی فلم ہوگی ۔ میرا اس میں بہت بھرپور نوعیت کا کردار ہے، میں فلمین سائن کرتے ہوئے ہمیشہ اس بات کو ذہن میں رکھتا ہوں کہ مجھ سے شائقین کو بہت توقعات ہیں میری پرفارمنس سے انہیں مایوسی نہ ہو، فلم میں اکثر نئے فنکارہیں۔
تازہ ترین