• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھارتھ ملہوترا اپنی 32ویں سالگرہ آج منارہے ہیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹوڈنٹ آف دی ایئر فلم کے اداکار و ماڈل سدھارتھ ملہوترا 16جنوری کو32ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔16جنوری1985کودہلی میں پیدا ہونے والے سدھارتھ نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا جبکہ بولی وڈ میں اْنکی آمد2012ء میں فلمساز و ہدایتکار کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے ہوئی۔پہلی ہی فلم سے بولی وڈ میں کامیاب انٹری دینے والے سدھارتھ کو اسکے بعد نہ صرف کئی اشتہاروں میں کام کرنے کا موقع ملا بلکہ کئی فلموں کی پیشکش بھی کی گئی۔2012ء میں ٹائمز میگزین کی سب سے پْرکشش مردوں کی فہرست میں12واں درجہ حاصل کرنے والے سدھارتھ کو بھارت کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں بھی پانچویں پوزیشن حاصل رہی۔اپنی پہلی ہی فلم کیلئے بحیثیت نئے اداکار کئی ایوارڈز حاصل کرنے والے سدھارتھ کی اس کے بعد ہنسی تو پھنسی، ایک ولن اور برادرز ریلیز ہوئیں جس میں انہوں نے کھلاڑی اکشے کمار اور سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنانڈس کیساتھ کام کیاجبکہ کترینہ کیف کے مدِ مقابل بار بار دیکھو اور کرن جوہر کی کپور اینڈ سنزمیں خوب اداکاری کی جس میں پاکستانی اداکار فواد خان اور عالیہ بھٹ بھی ان کے ساتھ جلوۂ گر ہوئے۔
تازہ ترین