• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احباب جمعیت کا فیملی پروگرام،مختلف شعبوں کے افراد کی شرکت

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہنے والے ’’احباب جمعیت ‘‘کا فیملی پروگرام ’’کراچی کنیکٹ ‘‘اتوار کے روز ایکسپو سینٹر کراچی میں  ہوا جس میں جمعیت سے وابستہ رہنے والے زندگی کے مختلف شعبوں سے منسلک افراد کی بڑی تعداد اور کارکنان جمعیت نے شرکت کی، پروگرام میں تین سیشن ہوئے ،پہلے سیشن کی صدارت جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے کی، اس سیشن سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم ، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے سیکرٹری فصیح اللہ حسینی ، زاہد چھیپا ، شاہنواز فاروقی ، انیق احمد ، بشیر جمعہ اور دیگر نے خطاب کیا،دوسرے سیشن کی صدارت جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کی،اس سیشن سے سابق ناظم سینٹرل زون ڈاکٹر اسد اللہ خان ، اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کے نمائندے معوذصدیقی ، آسٹریلیا سے آئے ہوئے مہمان وجاہت رانا ، انٹر بورڈ کے کنٹرولر ایگزامینیشن عمران چشتی اور دیگر نے خطاب کیا،تیسرے سیشن کی صدارت جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کی،جبکہ مہمان خصوصی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ صہیب الدین کاکا خیل تھے، اس سیشن سے سابق ناظمین اعلیٰ امیر العظیم ، وقاص انجم جعفری ،حافظ نعیم الرحمٰن ،این ای ڈی یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر نجیب ہارون اور دیگر نے خطاب کیا ۔تقریب میں ایک مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا، جس کی صدارت پروفیسر عنایت علی خان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض شکیل خان نے انجام دیے،مشاعرے میں افضال صدیقی ، محمود غزنوی ، علاؤالدین خانزادہ ،ڈاکڑ اورنگزیب رہبر ، نعیم الدین نعیم ، ڈاکٹر عبد الرحمٰن صدیقی، عبد الرحمٰن مومن ، شہیر سلال اور دیگر نے  کلام پیش کیا، تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو یادگاری شیلڈز دی گئیں، تقریب میں نظامت کے فرائض جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے انجام دیے، احباب جمعیت کے ناظم ڈاکٹر واسع شاکر نے ابتدائی اور تعارفی کلمات ادا کیے جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم ہاشم یوسف ابدالی اور حمزہ صدیقی نے کراچی جمعیت کی موجودہ سرگرمیاں ، تنظیمی ڈھانچہ اور تعارف پر مشتمل پریزینٹیشن پیش کی،تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے تین  شرکاء کو عمرے کے ٹکٹ بھی دیے گئے ۔
تازہ ترین