• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرقہ پرست دہشت گردوں کے سہولت کارہیں،مرکزی جمعیت اہلحدیث

کراچی (پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری اور دیگر رہنمائوں مولانا ابراہیم طارق ، سید عامر نجیب ، محمد اشرف قریشی ، مولانا افضل سردار ، قاری خلیل الرحمن جاوید ، ایم مزمل صدیقی اور مولانا نعمان اصغر نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن اور ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی وزارت داخلہ اور سیکیورٹی فوسز کی باہمی انڈر اسٹینڈنگ کا نتیجہ ہے ، وزیر داخلہ کو کریڈٹ نہ دینا زیادتی ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے چوہدری نثار کی سوچ مثبت اور عزم قابل تحسین ہے ۔ انھوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور دہشت گردی اگر چہ الگ الگ مسائل ہیں لیکن جزوی طور پر ان کا باہمی تعلق سمجھے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رہنمائوں نے کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مفتی یوسف قصوری اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ اصل میں فرقہ پرست دہشت گردوں کے سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں فرقہ وارانہ ماحول دہشت گردوں اور اُنکے سرپرستوں کو مطلوب ہے ۔ دہشت گردوں کا ایجنڈہ اگرچہ کچھ اور ہے لیکن وہ فرقہ واریت کو استعمال کر کے اپنے مقاصد حاصل کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے معتبر اور معتدل علماء فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، ملکی سالمیت اور مفادات کے تحفظ کا تقاضہ ہے کہ مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے ۔
تازہ ترین