• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی کے تحت تبت سینٹر پر جلسے کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاک سرزمین پارٹی نے 29 جنوری 2016 کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے عوام رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے,  اسی سلسلے میں صدر پاک سرزمین پارٹی کراچی کے مختلف مقامات پر منعقدہ ڈسٹرکٹ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی عوام کے مسائل کے حل اور حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، کراچی میں تبت سینٹر کے مقام پر عدالت لگانے جا رہے ہیں، اس شہر کو سید مصطفی کمال نے دنیا کے خوبصورت شہروں کی فہرست میں لاکھڑا کیا تھا لیکن ہمارے حکمرانوں نے اس شہر کو دنیا کے بدترین شہروں میں شامل کروا دیا، عوام نے موقع دیا تو پورے پاکستان کو دنیا میں ایک منفرد مقام دلانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
تازہ ترین