• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کاررائیاں، ڈاکو ہلاک، سنگین جرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ سنگین جرائم میں ملوث 2ملزمان گرفتارکر لئے، تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو  ظفر سپاری کوہلاک کردیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا،پی آئی بی پولیس نے پرانی سبزی منڈی پختون چوک  سے مفرورملزم نوابزادہ عرف چور ولد امیر زاداہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول ،گولیاں برآمد کر کے مقدمہ نمبر 8/17 درج کر لیا ، پولیس کے مطابق ملزم کئی مقدمات میںسزایافتہ بھی ہے،مبینہ ٹاون پولیس نے ملزم عرفان عرف جگاکو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی پستول،گولیاں ،نقدی ،موبائل فون اورگلشن اقبال سے چھینی گئی موٹرسائیکل نمبر SKH,7008بر آمد کر لی ،پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف متعددتھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
تازہ ترین