• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سیکیورٹی پہلے سے بہتر ہے، پی ایس ایل کا فائنل میںلاہور میں ہوگا، شہریار

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ غیرملکی کھلاڑی پاکستان نہیں بھی آئے تو پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا،پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے،ویسٹ انڈیو بورڈ کو دورے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،کہ جائلز کلارک28 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے۔ لاہورمیں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان نے کہاکہ جائلز کلارک28جنوری کو پاکستان پہنچیں گے،جائلز کلارک کے ساتھ سیکیورٹی وفد بھی پاکستان آئے گا،جائلز کلارک اور ان کے وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے،ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے،ویسٹ انڈیز بورڈ کو دورے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا۔ شہریار خان نے کہا کہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے ناموں کا اعلان پیر کو کردیا جائے گا۔
تازہ ترین