• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بیڈ منٹن،اویس زاہد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)54ویں قومی فیوچر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ اتوار کو مینز سنگلز ، ویمنز سنگلز اور ڈبلز کے پری کوارٹر فائنلز مکمل ہو گئے۔ انفرادی مقابلوں میں دفاعی چیمپئن واپڈا کے اویس زاہد نے احسن قمر کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیکر فائنل ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔ اسی طرح عبدالرحمان ، راجہ حسنین ، عظیم سرور، انجم بشیر، مراد علی، عامر سعید ،اور حافظ عرفان نے مردوں کے انفرادی ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں دفاعی چیمپئن پلوشہ بشیر ، خضرا راشد ، سحر اکرم، غزالہ صدیقی، صائمہ ، سارہ محمند، صبا رشید اور ماہور شہزاد نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں واپڈا کے اویس زاہد اور عتیق چوہدری، حافظ عرفان اور عظیم سرور ، نیشنل بینک کے کاشف اور رضوان اعظم ، اسی طرح راجہ حسنین اور محمد ذیشان ، مقیط اور یاور ، نعمان صابر اور لاروش خان ، حاشر بشیر، مراد علی اور شبر حسین ، عدنان پر مشتمل جوڑی نے کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں صائمہ اور عائشہ ، عارفہ اور اقصی، ماہور شہزاد اور سارہ مہمند ، انیلہ اور بشرا، ہما اور سحر، سمیرا اور مریم ، خضرا اور سدرہ ، غزالہ اور جویریہ نے کوارٹر فائنل میں جگہ کنفرم کرلی ہے۔ چیمپین شپ کے کوارٹر فائنلز پیر کھیلے جائیں گے جبکہ مکسڈ ڈبلز کے مقابلوں کا ناک آئوٹ مرحلہ بھی پیر کو شروع ہوگا۔
تازہ ترین