• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انڈر 16 نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 29 رنز سے ہرادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر 16 نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا انڈر 16 کو 29 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی، آسٹریلوی ٹیم 156 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آریش علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔اتوار کو آئی سی سی گلوبل کرکٹ اکیڈمی، دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان انڈر 16 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، روحیل نذیر 37، زید خان 35 اور طحٰہ محمود 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیمین بریج نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا انڈر 16 مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ زین کیہران 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ آریش علی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، مشال خان نے دو اور زید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
تازہ ترین