• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کوالیفائی رائونڈ اگلے ماہ سری لنکا میں ہونگے

لاہور( جنگ نیوز )آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کوالیفائر رائونڈ 7سے 21فروری تک سری لنکا کے چار مختلف وینیوز کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ممالک کی 10ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ٹیموں کو دو گروپوں اے اور بی میں رکھا گیا ہے ۔گروپ اے میں ایشین چمپئن بھارت ،سری لنکا ،آئرلینڈ ،زمبابوے ،تھائی لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان ، جنوبی افریقا ،بنگلہ دیش ، اسکاٹ لینڈ اور پاپوا نیوگنیکی ٹیمیں شامل ہیں ۔ہر سائیڈ پہلے رائونڈ میں چار میچز کھیلے گی پھر ہر گروپ کی ٹاپ تھری ٹیمیں سپر سکس مرحلہ میں شرکت کریں گی اور پھر سپر سکس کی ٹاپ چار ٹیمیں خواتین ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرجائیں گی ۔ ورلڈ کپ 26جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا ۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرمیں پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم 5فروری کو سری لنکا کے خلاف اپنا وارم اپ میچ کھیلے گی ۔ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7فروری کو جنوبی افریقا کی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا۔8فروری کو پاکستان اوربنگلہ دیش مد مقابل ہوں گے ۔10فروری کو پاکستان کا میچ پاپوا نیوگنیکی ٹیم کے ساتھ ہوگا ۔11فروری کو پاکستان اور اسکاٹ لینڈ مد مقابل ہوں گے ۔سپر سکس مرحلہ 15فروری سے شروع ہوگا ۔ جبکہ آسٹریلیا ،انگلینڈ ،نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آئی سی سی ویمن چمپئن شپ میں پہلی چار پوزیشنیں حاصل کرنے کی وجہ سے پہلی ہی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
تازہ ترین