• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل کرکٹ اکیڈمی یوتھ الیون نے ملائیشیاء کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی،این سی اے یوتھ الیون نے 140رنز کا ہدف 18.5اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،این سی اے کی جانب سے حارث سہیل55،نبی گل39رنز بنا کر نمایاں رہے قذافی ا سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میں ملائیشیاءکرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے،ملائیشیاءکی جانب سے ورن دیپ سنگھ 57اور شفیق شریف 34رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ این سی اے کی جانب سے رفیع اللہ نے 27رنز دے کر4وکٹیں حاصل کیں۔
تازہ ترین