• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گالف، دوسرے رائونڈ میں شبیر اقبال کی برتری

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بینک الحبیب رشید ڈی حبیب نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ کا دوسرا رائونڈ اتوار کو کراچی گالف کلب میں کھیلا گیا۔ کھیل کے آغازمیں کھلاڑیوں کو سرد موسم اور تیز ہوائوں کا سامنا کرنا پڑا دھوپ نکلنے سے موسم بہتر اور خوشگوار ہوگیا۔ حدِ نگاہ بہترین تھی۔ پاکستان کے نمبر ون گالفر شبیر اقبال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 136 کے اسکور پر آٹھ انڈر پار کیے۔ایم منیر 138 چھ انڈر پار کے ساتھ ان کا تعاقب کررہے ہیں۔ کراچی گالف کلب سے تعلق رکھنے والے گالفرز احمد سعید 139 پانچ انڈر پار، علی شیر 140 چار انڈر پار، افسر علی 140 چار انڈر پار، اور دفاعی چہمپیئن وحید بلوچ 141 تین انڈر پار کے ساتھ اگلی چار پوزیشنوں پر ہیں۔ وحید بلوچ کو پچھلے سال جیتا ہوا ٹائٹل برقرار رکھنے کے لیے سخت جدوجہد کی ضرورت ہے۔ سینیئر اور جونیئر کیٹگری میں فائنل رائونڈ کھیلا گیا۔ امداد حسین نے 140 چار انڈر پار کے ساتھ سنیئرکیٹگری جیت لی۔ عبد الحمید 144 کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ جونیئر کیٹگری کے فاتح منہاج مقصود 152 آٹھ اوور پار اور ایم آصف 154 دس اوور پار کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن جیت گئے ہیں۔ پروفیشل کیٹگری کا فائنل رائونڈ پیر کے روز کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین