• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں فٹبال کو ترقی دینے کی پوری کوشش کریں گے، اویس اسد

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) فٹ بال کا کھیل دنیا کا سب سے بڑا کھیل ہے لیکن ہمارے ملک میں اس کی کو پزیرائی حاصل نہیں ہے، اس کھیل کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی کوششیں کررہے ہیں اور کراچی میں پہلی بار نیشنل بینک پریزیڈنٹ کپ فٹ بال کا انعقاد کررہے ہیں جو فٹ بال کی ترقی میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا، ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو بینک میں ملازمت بھی دینے کا پروگرام ہے۔ اس بات کا اظہار نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ فٹ بال دنیا کا سب سے مقبول ترین کھیل ہے، ہمارے ملک میں بھی یہ سب سےزیادہ کھیلا جاتا ہے لیکن صحیح معنوں میں اس کی سرپرستی کرنے کو کوئی بھی تیار نہیں۔ اس کھیل کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ ہم پہلی بار پہلی بار نیشنل بینک پریزیڈنٹ کپ فٹ بال کا انعقاد کررہے ہیں۔ کوشش ہوگی کہ اس کا باقاعدہ ہر سال انعقاد ہو دعوی نہیں کررہے لیکن امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ کراچی میں فٹ بال اور ہاکی گرائونڈ بھی بنانے جارہے ہیں۔ بینک میں اس وقت سینئرز اور جونیئرز کی فٹ بال ٹیمیں ہیں جن میں پچاس سے زائد کھلاڑی شامل ہیں ۔
تازہ ترین