• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ کراچی بورڈکرکٹ ٹیم کےٹرائلزآج ہونگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کرکٹ ٹیم کے 2016-17کے ٹرائلز16 جنوری پیر کو ہوں گے۔ انٹربورڈ کے ڈائریکٹر اسپورٹس طارق ابرار کے مطابق ٹرائلز بختیاری یوتھ سینٹر نارتھ ناظم آباد پر صبح 10بجے ہوں گے۔ میٹرک2015-16 میں پاس کرنے والے طلبا ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ واضح رہے کہ پہلے یہ ٹرائلز13 جنوری ہفتہ کو ہونے تھے لیکن کراچی میں ہونے والی شدید بارش کے باعث ٹرائلز کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی تھی۔
تازہ ترین