• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، بی اے کے امتحانات جمعہ سے شروع ہوں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ریگولروپرائیوٹ کے سالانہ امتحانات 2016 ء بروزجمعہ20جنوری2017ء سے شروع ہورہے ہیں۔ طلبا ء کیلئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجزمیںسینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امسال بی اے ریگولروپرائیویٹ کے امتحانات میں25700 طلباء وطالبات شرکت کریں گے جس میں بی اے ریگولرکے 13700طلباوطالبات شامل ہیںجبکہ بی اے پرائیویٹ کے 12000طلبا و طالبات شامل ہیں۔واضح رہے کہ امتحانات دوپہر 2تاشام 5بجے جبکہ بروز جمعہ دوپہر 2:30تاشام 5:30بجے منعقد ہوں گے۔ 
تازہ ترین