• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی، سیلف فنانس اسکیم میں داخلوں کیلئے درخواستوں کی کل آخری تاریخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سیلف فنانس فارن اور مقامی اسکیم کے تحت تمام شعبوں میں محدود نشستوں پر داخلوں کیلئے درخواست دینے کی کل آخری تاریخ ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پراسپیکٹس کے شقوں اور داخلہ پالیسی کے قواعد و ضوابط کے مطابق وہ تمام امیدوار جنہوں نے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کیا ہو اور داخلہ قابلیت کے معیار کیلئے اہل قرار دیئے گئے ہوں وہ جامعہ کے تمام شعبہ جات کیمیکل ، کمپیوٹر سسٹم ، انڈسٹریل ، الیکٹرونک ، ٹیلی کمیونیکشن ، پٹرولیم اینڈ گیس ، میٹلرجی اینڈ میٹریلز، انرجی انوائرمنٹ اور آرکیٹیک پلاننگ انجینئرنگ میں محدود نشستوں میں داخلے کیلئے سیلف فنانس فارن اور مقامی اسکیم کے تحت 17؍ جنوری 2017ء تک درخواست دے سکتے ہیں ۔
تازہ ترین