• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیڈ مک کوالٹی ایسوسی ایشن کے وفد کی وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی ملاقات

حب(نامہ نگار)اکیڈ مک کوالٹی ایسوسی ایشن کی وفد نے رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی کے رجسٹرار ا نجنیئر رفعت اللہ خان کی سربراہی میں لسبیلہ یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ سے ملاقات کی ۔ اس مو قع پر بلوچستان انجنئرنگ یو نیو رسٹی خضدار کے رجسٹرار شیر احمد قمبرانی ،ڈاکٹر افتخار کھوکھر ، تسنیم الحق فاروقی ، نجیب احمد حنفی ، عبدالنعیم رند ، ڈاکٹر میر دوست بلوچ ، عزیز لاشاری اور دیگر موجود تھے ۔ وائس چانسلر نے وفد کو لوامز کے تعلیمی سرگرمیوں اور مختلف شعبہ جا ت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔ انھو ں نے کہا کہ لسبیلہ یو ینورسٹی بہت اہم شعبوں میں ڈگری اور ہیو من ریسورس فراہم کر رہی ہے ۔ لسبیلہ یو نیو رسٹی کے پیداوار مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔
تازہ ترین