میرپورخاص( نامہ نگار) میرپورخاص پولیس کے جوانوں کا بڑے پیمانے پر ہیپاٹا ئٹس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ،333میں سے 179جوان ہیپا ٹاٹیس کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائن میرپورخاص میں پولیس کے جوانوں کے لئے سات روزہ ہیپاٹائٹس بی اور سی اسکریننگ کیمپ لگایا گیا ہے ،جہاں اب تک 333 اہلکاروں کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جس میں سے 173اہلکاروں میں ہیپا ٹائٹس سی اور چھ اہلکاروں میں ہیپا ٹائٹس بی پایا گیا ہے۔ کیمپ کے دورے کے موقعہ پر ایس ایس پی میرپورخاص خالد مصطفیٰ کورائی نے صحا فیوں کو بتا یا کہ پولیس کے تعاون سے لگائے جانے والے مفت کیمپ میں دو ہزار سے زائد اہلکاروں کا ٹیسٹ کیا جائے گا ۔اور ٹیسٹ رپورٹ پر ہیپاٹائٹیس میں مبتلا سپاہیوں کا علاج کرایا جائے گا۔