• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال کوٹری میں سہولتیں نہیں ،مشینیں خراب پڑی ہیں

کوٹری (نامہ نگار)کوٹر ی کا تعلقہ ہسپتال اپ گریڈ ہوکر سول ہسپتال کا درجہ اختیار کرنے کے باوجود شہریوں کو طبی سہولیات کی بہتر فراہمی میں ناکام رہا ہے کثیر بجٹ رکھنے والا سول ہسپتال جس میں نہ ادویات ہیں اور نہ ہی علاج معالجے کی بہتر سہولیات ہیں ۔ بھاری بجٹ ہونے کے باوجود ہسپتال کی اکثرطبی مشینیں وآلات خراب حالت میں پڑے ہوئے ہیں بیشتر آلات جراحی زنگ آلود ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔دوسری جانب نیشنل پروگرام کے تحت ھیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن بھی نامعلوم وجوہات کی بناءپر بند کردی گئی ہے اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے علاج معالجے کی سہولیات اور ادویات ناپید ہیں۔
تازہ ترین