• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت نیشنل اسکول آف فزیوتھراپی کا جلسہ تقسیم اسناد ،78طلبہ کو ڈگریاں تفویض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت نیشنل اسکول آف فزیوتھراپی کا چوتھا جلسہ تقسیم اسناد اسپتال کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی جامعہ کراچی کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد قیصر تھے ۔جلسہ میں 78طلبا کو ڈگریاں تفویض کی گئیں جن میں سے 27کو ڈاکٹر آف فزیو تھراپی، 18کو ایم ایس ڈگری اور33کو بی ایس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں جبکہ 9طلبا کو تمغے دیئے گئے ۔ڈاکٹر محمد قیصر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طلبا کو مبارکباد پیش کی ان کا کہناتھا کہ آپ بڑے مقدس پیشے سے وابستہ ہے اور آپ کے کاندھون پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ غریب مریضوں کی خدمت کریں ۔ جلسہ سےلیاقت نیشنل اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی، اسکول کے پرنسپل سید حسن عباس ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ 
تازہ ترین