• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے قربانیاں دیکر جمہوریت کو بچایا ہے،آصف زرداری

ہنگورجہ (نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے گزشتہ روز فنکشنل مسلم لیگ چھوڑ کر پی  پی میں شمولیت اختیار کرنے والے عباسی کلہوڑا اتحاد کے سربراہ سردار شاہنواز کلہوڑو نے کراچی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت پر سردار شاہنواز کلہوڑو اور ان کے ساتھیوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری اور عوامی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ قربانیاں دے کر نہ صرف جمہوریت کو بچایا ہے بلکہ اس ملک کے غریب عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے اور ملک کی ترقی کے لئے جدوجہد کی ہے اور آنے والے2018کے الیکشن میں اس مرتبہ  پی پی چاروں صوبوں میں اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائی گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے سردار شاہنواز کلہوڑو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے جدوجہد کرنے والے لوگوں کی  پی پی میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ آپ کے علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ۔ملاقات کے دوران سردار شاہنواز کلہوڑو نے سابق صدر آصف علی زرداری کو خیرپور ضلع کی تحصیل سوبھوڈیرو کے عوامی مسائل کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی ۔
تازہ ترین