• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک، خواتین سمیت 16 زخمی، 5 دکانوں میں نقب زنی

خیرپور +عمرکوٹ +ڈگری (بیورو رپورٹ +نا مہ نگا ران ) مختلف حادثات میں 4افراد ہلاک اورخوا تین سمیت 16زخمی، 5دکانوں میں نقب ز نی۔ خیرپور کوٹ لالو کے قریب مہران نیشنل ہائی وے پر بارا تیو ں سے بھری ہوئی وین اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں وین میں سوار 11باراتی زخمی ہو گئے زخمیوں میں دلہا محمد صالح پیچوہو ،دلہن سبحانہ ،جان محمد،نصر اللہ،غلام مصطفیٰ ،مہراللہ پیچوہو ،شبانہ،نرگس،بھاگل،آسیہ اور ماہ گل شامل ہیں واقعے کے متعلق بتایا گیا ہے کہ دلہا محمد صالح پیچوہو نواب شاہ جام صاحب کے علاقے سے شادی کر کے دلہن اور باراتیوں کے ہمراہ وین میں واپس فیض گنج جا ر ہا تھا کہ کوٹ لالو کے قریب لوٹھی اسٹاپ پر ان کی وین مسافر بس کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گئی زخمیوں کو پہلے تعلقہ اسپتال فیض گنج لایا گیا بعدازاں 4زخمیوں نصر اللہ ،جان محمد،شبانہ اور بھاگل کی حالت خراب ہونے پر نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ گاؤں پیر عیسیٰ میں باپ کو زخمی کرنے کے واقعے کے رد عمل میں ملزم عطا حسین میتلو نے فائر کر کے اپنے چچا میہر علی میتلو کو زخمی کر دیا بعدازاں ملزم نے بندوق سمیت کھوڑا تھانے پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ کوٹ میر محمد کے قریب گھوگھی منگنیجا لنک روڈ پر مسلح افراد موٹر سائیکل سوار الہداد منگنیجو سے موٹر سائیکل اور نقد رقم لوٹ کر لے گئے ادریں اثناء کوٹ ڈیجی کے قریب گوٹھ ٹنڈو شاہ میں نامعلوم چور ہندو تاجر جیرام داس کی دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے جبکہ گوٹھ تاج الدین میں نامعلوم چور اشتیاق نارو کی دکان میں نقب لگا کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے گئے دریں اثناء بھنگو بہن کے قریب نوجوان علی رضا لاشاری ٹریکٹر ٹرالی کےنیچے کچل کر ہلاک ہو گیا ۔ میہڑ ضلعی ہیڈ کواٹر دادو میں تھا نے کے سامنے گنجان آبادی کے علاقے اسٹیشن روڈ پر نامعلوم ملزمان تاجر رفیق راجپوت ،قاسم خشک ،بشارت پہنور ، خلیل سرہیو اور نظیر احمد کی 5 دکانوں کی چہتیاں توڑ کر دکانوں سے لاکہوں روپئے نقد اور سامان چوری کرکے فرار ہو گئے۔عمرکوٹ ،ڈگری ،میرپور خاص معلم گھنشام اپنی بیٹی کے جہیز کا سامان لے کر اپنے دوست دوسرے معلم عطا اللہ کنبھر کے ساتھ کار میں حیدرآباد سے عمرکوٹ آ رہے تھے کہ میرپورخاص عمرکوٹ کے درمیان روڈ پر سامنے سے آنے والی تیزرفتار ایمبولینس سے ا نکی کار ٹکر اگئی ۔ کار میں سوار دو نو ں اساتذہہلاک ہوگئے جبکہ ماسٹر گھنشام کے دو بیٹے راجا اور سوجل اور ماسٹر عطا اللہ کنبھر کا بھتیجا امجد کنبھر شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے میرپورخاص ریفر کردیا گیا ہے۔ میرپورخاص رکشہ الٹ جانے سے چار افراد گلو،فہیم احمد،حفیظ الرحمان اور عاشق علی زخمی ہوگئے۔ کوٹری 33روز قبل پراسرار طورپر گم ہونے والے 16سالہ نوجوان قیوم چانڈیو کی لاش خدا کی بستی کی مدینہ مسجد کے قریب واقع ایک گٹر نالے سے برآمد ہوئی ہے ۔پولیس نے قیوم چانڈیو کی لاش پوسئمارٹم کے لیے سول ہسپتال کوٹری منتقل کرد ی ہے ،مقتول نوجوان قیوم چانڈیو کے پراسرار طورپر غائب ہونے پر اس کے ورثاءنے تین روز قبل خدا کی بستی پولیس پوسٹ پر اسکی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی ۔ مقتول ڈگری کالج کوٹری کا فرسٹ ائیر کا طالبعلم بتایا جاتاہے۔
تازہ ترین