• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مورو: ایک ہفتے سے لاپتہ لڑکے کی لاش نالے سے برآمد

مورو(نامہ نگار )  سچل کالونی کے رہائشی 8 سالہ لڑکا عبدالغفور نول ایک ہفتے سے پراسرار طور پر لاپتہ  تھا جس کی لاش گھر کے باہر گندے پانی کے نالے سے ملی ہے۔ دوسری طرف مرحوم عبدالغفور نول کے ورثا، ڈیموکریٹک الائنس مورو، جسقم بشیر گروپ، مسلم لیگ ن، مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ سے سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے کھلے ہوئے گٹروں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف راستوں سے ہو کر مورو پریس کلب پہنچی جہاں سید کاظم علی شاہ او دیگر  نے مطالبہ کیا کہ شہر میں کھلے ہوئے گٹروں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
تازہ ترین