• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میہڑ، بقایاجات کی عدم ادائیگی 150 دیہات کی بجلی منقطع، 10 افراد گرفتار

میہڑ(نامہ نگار) ضلعی ہیڈکوارٹر میں سیپکو کی طرف سے  بجلی کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر 150  دیہات کی بجلی منقطع کر دی گئی جبکہ سیپکو ٹیم کے چھاپے کے دوران 10افراد گرفتار کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر دادو میں سیپکو کی طرف سے لاکھوں  روپے  بجلی بقایا جات کی عدم ادائیگی پر ضلع کی چاروں تحصیلوں میہڑ ، خیرپور ناتھن شاہ ،جوہی اور دادو کے مختلف علاقوں میں 100 سو سے زائد دیہات کی بجلی اور غیر قانونی کاٹ دیئے گئے ہیں  جبکہ دادو میں  سیپکو کی ٹیم ،پولیس اور ایف آئی اے ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اورغیر قانونی  سیکڑوں کنکشن منقطع کئے گئے اور کنڈہ سسٹم کے کنکشن بھی کاٹے دیئےگئے ہیں۔ سیپکو کی ٹیموں نے چھاپوں کے دوران  بقایاجات  اور چوری کی بجلی استعمال کرنے کے الزام میں عبدالجبار ، جاوید عبدالغفور ،دیداراور جانی سمیت 10 افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری طرف سیپکوکی طرف سے ٹلٹی فیڈر کی بجلی کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر 50 سے زائد دیہات ٹلٹی ،بنبہا ،رندائی  ماچہی اور دیگر  کی بھی بجلی منقطع کی گئی ہے جوتین  دن بند ہے۔ رابطے پر سیپکو کے افسران نے بتایا کہ بجلی کے بقایاجات کی وجہ سے آپریشن شروع کیا گیا ہے۔بقایا جات کی رقم جمع کرانے والوں کی بجلی بحال کی جائیگی۔ادہر دیہاتیوں  کا کہنا ہے کہ سیپکو والے غلط بلز بھیج رہے ہیں۔بجلی کے بلز جمع کرانے والوں کی بھی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔ بجلی کے غلط بلز بھی درست نہیں کئے جا رہے ہیں اور سیپکو اہلکار صارفین کی بات سننے کو تیار ہی نہیں۔ انہوں نے سیپکو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
تازہ ترین