• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کوٹری کی نااہلی و غفلت، نوتعمیر فلٹرپلانٹ اپنے قیام سے ہی ناکارہ

کوٹری (نامہ نگار)کروڑوں روپے کی لاگت سے بابا صلاح الدینؒ کی درگاہ سے متصل نوتعمیر شدہ فلٹر پلانٹ تین لاکھ آبادی والے شہر کے لیے اپنے قیام ہی سے ناکارہ ہے ۔بلدیہ کوٹری کی نااہلی، غفلت ولاپروائی سے جہاں شہری آئے روز قلت آب کے مسئلے سے دوچار رہتے ہیں وہیں انہیں پینے کے صاف اور فلٹر پانی سے بھی محروم رکھا جارہا ہے ۔پرویز مشرف دور حکومت میں یوسی سطح پر  10 مقامات پر بنائے گئے منی فلٹر پلانٹ بلدیہ کوٹری کی غفلت ولاپروائی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث آج کھنڈر اور ناکارہ ہو چکے ہیں ان پلانٹس میں لگی ہوئی قیمتی مشینری اور آلات مبینہ طور پر غائب ہو گئے ہیں شہریوں کو محدود پیمانے پر ملنے والے فلٹر پلانٹس کے پانی کا حصول اب ایک خواب بن کر رہ گیا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی منرل واٹر بنانے والوں کی خوب بن آئی ہے اور وہ جعلی پانی مہنگے داموں شہریوں کو سپلائی کررہے ہیں اس وقت شہریوں کو نہ صرف کیمیکل زدہ دودھ مل رہا ہے بلکہ پانی بھی خالص دستیاب نہیں رہا۔
تازہ ترین