• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بھوک و افلاس کا شکار ہیں ،متاثرین

گھوٹکی(نامہ نگار) سرحد میونسپل عملے کو سات ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں۔ ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سرحد کے میونسپل عملے کو سات ماہ سے تنخواہیں نہیں مل سکیں جس کے باعث ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں اس سلسلے میں عنایت اللہ مہر ، حاکم علی لکھن ، بانھو ماڑوائی ، علی حسن سنگھڑ اور دیگر نے سی ایم او گھوٹکی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ تنخوائیں دینے کے معاملے پر سی ایم او مبینہ طور پر دھمیکاں دے ر ہے ہیں تنخواہیں دینے کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں بھی چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر  بھرتی کئے گئے ملازمین کو تنخواہیں دی گئی ہیں تاہم 1980 میں بھرتی ہونے والے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جارہیں جوکہ ان سے بڑی زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہمارے خاندان کے افراد بھوک وافلاس کا شکار ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر ہمیں جلد تنخواہیں نہیں دی گئی تو ہم خود سوزیاں کرینگے۔
تازہ ترین