• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او کی سرزنش،ہوٹل رات 12؍بجے کے بعد کھلے رکھنے کی اجازت

ٹنڈو باگو ( نامہ نگار )  ایس ایچ او ٹنڈو باگو کی جانب سے مبینہ طور پر ٹنڈو باگو شہر کو رات 12 بجے بند کرنے کے احکامات کی خبر شائع ہونے پر  ایس ایس پی بدین عبدالقیوم پتافی نے فوری نوٹس لے کر ایس ایچ او ٹنڈو باگو کی سرزنش کرتے ہوئے  رات کے اوقات میں شہر کے ہوٹل کھلے رکھنے کے احکامات دیئے جس کے بعد ایس ایچ او نے گزشتہ روز شہر میں رات کے اوقات میں ہوٹل وغیرہ کھلے رکھنے کا اعلان کرایا۔  شہریوں کی جانب سے ایس ایس پی بدین کی جانب ایس ایچ او کے احکامات کا نوٹس لینے  کا خیر مقدم کیا گیا واضح رہے کہ رات کے 12 بجے کے بعد شہر کی بندش پر سوشل میڈیا پر شہریوں  کی جانب سے  سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔
تازہ ترین